خدیجہ شاہ کی نظربندی ختم

لاہور، خدیجہ شاہ کی نظربندی ختم، ایک اور کیس میں گرفتار

ویب ڈیسک: پنجاب پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کی نظربندی کا حکم واپس لینے کے بعد کوئٹہ پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔
خدیجہ شاہ کی لاہور میں نظربندی ختم ہوگئی جس کے بعد کوئٹہ پولیس انہیں قتل اور اقدام قتل کیس میں گرفتار کرکے کوئٹہ لے گئی۔
خدیجہ شاہ کے وکیل نے کہا خدیجہ کو عدالتی احکامات کے برعکس کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا گیا۔
آئی جی نے عدالت کو بتایا کہ کوئٹہ پولیس نے قانون کے مطابق گرفتاری کی ہے، عدالت نے آئی جی سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری