افغانستان کے کانوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھنے لگی

ویب ڈیسک: غیر ملکی سرمایہ کاروں کی افغانستان کے کانوں میں دلچسپی بڑھنے لگی۔ ذرائع کے مطابق وزارت مائنز اینڈ پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے افغانستان کے کانوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے دلچسپی بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ترکمانستان، ایران، ترکی، چین، برطانیہ اور قطر نے سونے، تانبے، زنک اور لوہے کی کانوں میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے۔
ماہرین کے مطابق چیمبر آف مائنز اینڈ انڈسٹریز مختلف شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو اہم سمجھا جا رہا ہے جس سے ملک کو بہت فائدہ ہو گا۔ ھالیہ افغانستان کے کانوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھنے سے مالی مشکلات حل ہو سکتی ہیں.
نگران افغان حکام کی جانب سے ان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ نگران حکومت کے اعلیٰ عہدے داروں نے افغانستان میں سیکورٹی کی مضبوطی پر زور دیتے ہوئے ملکی اور غیر ملکی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے افغانستان میں سرمایہ کاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف کی ججز تعیناتی کیلئے آئینی ترمیم کی ہدایت