کم وزن اضافی قیمت پر روٹی فروخت کرنیوالے 21نانبائی گرفتار

ویب ڈیسک: محکمہ خوراک نے 30 روپے میں کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 21 نانبائیوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ اور کمال احمد نے پشاور کے مختلف علاقوں میں عوامی شکایات پر نانبائی کی دکانوں پر روٹی کے نرخوں بارے آگاہی حاصل کی جبکہ ڈیجیٹل سکیل کے ذریعے روٹی کا وزن بھی چیک کیا۔
حکومتی احکامات کے باوجود بیس روپے کے بجائے تیس روپے فی روٹی بیچنے اور کم وزن پر 21 نانبائیوں کو گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ حکومت و متعلقہ اداروں کی جانب سے 120 گرام روٹی کا نرخ بیس روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ نانبائی شہریوں سے تیس روپے وصول کر رہے تھے۔ راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ خوراک کی جانب سے گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں مرتکب افراد کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  یو اے ای میں مزید بارشوں کی پشگوئی، شہریوں کو محتوط رہنے کی ہدایت