عہدوں سے مستعفی

بلوچستان کے وزیرکھیل جمال رئیسانی اور مشیر برائے مائنز عمیر محمد مستعفی

ویب ڈیسک: بلوچستان کے وزیر کھیل جمال رئیسانی اور مشیر برائے مائنز عمیر محمد مستعفی ہوگئے.
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے نگران وزیر کھیل نوابزادہ جمال رئیسانی اور مشیر برائے مائنز اینڈ منرلز عمیر محمد حسنی مستعفی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق نوابزادہ جمال رئیسانی نے 12 دسمبر کو استعفیٰ نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی کو بھجوایا تھا، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نے نوابزادہ جمال رئیسانی کا استعفی منظور کر لیا ہے۔
واضح رہے عمیر محمد حسنی نے 13دسمبر کو استعفی جمع کرایا تھا، نگران مشیر برائے مائنز اینڈ منرلز عمیر محمد حسنی نے بھی مستعفی ہو کر آئندہ انتخابات چاغی سے لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ممبئی، مدارس پر پابندی کا عمل سپریم کورٹ نے روک دیا