استحکام پاکستان پارٹی میں سابق وزیر ہمایوں اختر خان کی انٹری

ویب ڈیسک: استحکام پاکستان پارٹی میں سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان کی شمولیت، ذرائع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری، جوں جوں انتخابات قریب آتے جا رہے ہیں شمولیت کا سلسلہ تیز ہوتا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر ہمایوں اختر خان نے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز جہانگیر ترین، اسحاق خاکوانی اور عون چودھری نے ہمایوں اختر سے ملاقات کر کے انہیں پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کی دعوت دی تھی۔

مزید پڑھیں:  رفح پر حملہ خون کی ہولی ثابت ہو سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت