کمسن ملازمہ

کمسن ملازمہ رضوانہ کا مالکن اور اس کے شوہر کو سزا دینے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: کمسن ملازمہ رضوانہ نے اپنی سابق مالکن اور اس کے شوہر سول جج کیلئے سزا تجویز کردی۔ 14 سالہ کمسن رضوانہ مبینہ طور پر مار پیٹ کے باعث ابھی تک مکمل صحت یاب نہیں ہوئی۔ رضوانہ زیادہ بول سکتی ہے نہ ہی ٹھیک سے چل سکتی ہے۔
اسلام آباد پولیس نے لاہور کے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں کمسن ملازمہ رضوانہ کا بیان ریکارڈ کرایا۔
رضوانہ نے اس موقع پر الزام لگایا کہ جج نے خود اسے مارا پیٹا، اس کا سر دیوار سے مارا جبکہ اس کی بیوی اور بچے بھی اسے مارا کرتے، انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک ہونا چاہیے۔
کمسن ملازمہ نے مزید بتایا کہ اسے ڈنڈوں سے ماتا جاتا، اسے چھریوں سے بھی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا جبکہ اس نے الزام لگایا کہ اس گھر کا مالک بھی اسے مارا کرتا۔ اس موقع پر بچی نے بھی انہیں سخت سزا کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات