موٹر ویز بند

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دھند کا راج، کئی موٹر ویز بند

موٹروے حکام کی جانب سے شہریوں کو غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے
ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج ہے، موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند ہے جبکہ صوبہ پختونخوا کے بالائی علاقوں دیربالا اور چترال میں برفباری نے ہرسو سفید چادر پہنا دی۔
لاہور اسلام آباد موٹروے ایم ٹو، ایم تھری فیض پور سے سمندری تک اور لاہور سیالکوٹ موٹر وے دھند کے باعث ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق موٹروے حکام کی جانب سے شہریوں کو غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق دیربالا میں لواری ٹنل، لواری ٹاپ اور ڈوگ درہ میں برفباری ہوئی، جبکہ چترال کے بالائی علاقوں گرم چشمہ مڈلگشت میں بھی برفباری سے ہر سو سفیدی چھا گئی۔

مزید پڑھیں:  اوور بلنگ پر 3سال کی سزا کا بل منظور