پولیس اہلکار بیٹے سمیت جاں بحق

اسلام آباد:رہزنوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار بیٹے سمیت جاں بحق

ویب ڈیسک :اسلام آباد کے تھانہ رمنہ کی حدود میں رہزنوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار بیٹے سمیت جاں بحق ہوگیا، جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف ڈیوٹی ختم کرکے بیٹے کے ہمراہ گھر جا رہا تھا کہ اس نے راہزنوں کو ڈکیتی کرتے پایا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق مسلح ملزمان کو ڈکیتی کرتے دیکھ کر اہلکار اشرف نے ان کی جانب دوڑ لگا دی، اہلکار کو دیکھ کر ملزمان فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے، پولیس اہلکار نے ملزمان کو دبوچا تو اس کا بیٹا بھی مدد کو آگیا۔
اس دوران ملزمان نے فائرنگ کی جس کی زد میں کانسٹیبل اشرف کا بیٹا ذیشان بھی آگیا‘فائرنگ کرنے کے بعد راہزن فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  کمر توڑ مہنگائی برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو لے بیٹھی