مسافر جدہ ائیر پورٹ پر محصور

پشاور آنے والی نجی ائیر لائن کے مسافر جدہ ائیر پورٹ پر محصور

ویب ڈیسک :جدہ سے پشاور آنے والی ملکی نجی ائیرلائن سیرین ائیر کی پرواز 24گھنٹے سے تاخیر کا شکار‘مسافر مسافر جدہ ائیرپورٹ پر محصور ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پرواز نے گزشتہ روز 16 دسمبر کو جدہ ائیرپورٹ سے پشاور کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم جدہ ایئر پورٹ پر 300 سے زائد مسافر پرواز کی روانگی کے منتظر پریشانی کا شکار ہیں ۔
ذرائع کے مطابق مسافروں کو پرواز کی پاکستان روانگی کے حوالے معلومات فراہم نہیں کی جارہی۔
علاوہ ازیں روانگی کے منتظر مسافروں کو بین الاقوامی قوانین کے تحت سہولیات کی فراہمی کا بھی فقدان ہے۔

مزید پڑھیں:  اوور بلنگ پر 3سال کی سزا کا بل منظور