لکی مروت میں جلسہ پی ٹی آئی کو مہنگا پڑ گیا، رہنماو ¿ں کےخلاف مقدمہ درج

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت کی پولیس نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی اجتماعات پر پابندی کے باوجود جلسہ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر اور دیگر رہنماو ¿ں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
سٹی پولیس سٹیشن کے سٹیشن ہاو ¿س آفیسر حاجی سعد اللہ خان نے اپنی مد عیت میں درج ایف آئی آر میں کہا ہے کہ پولیو سیکیورٹی ڈیوٹی کے دوران انہیں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر جوہر خان کے حجرے پر جلسے کی اطلاع ملی جس کی صدارت جوہر خان کر رہے تھے اور اس میں پی ٹی آئی کے تحصیل صدر ڈاکٹر محمد اقبال، مصباح اللہ، مطیع اللہ، خالد خان اور نقیب اللہ سمیت تقریباً دو ہزار کارکن شریک تھے۔
جلسہ پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر شیر افضل مروت کی گرفتاری اور آئندہ عام انتخابات کے سلسلے میں منعقد ہوا، پی ٹی آئی کے رہنماو ¿ں اور کارکنوں نے بغیر این او سی لئے اجلاس منعقد کیا تھا۔ جس پر پی ٹی آئی رہنماو ¿ں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں 92 کروڑ سے 69 لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کا انکشاف