qamar javed

پاکستان آرمی عید کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کرتے ہوئے منا رہی ہے۔ آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورتحال سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے اور لائن آف کنٹرول پرمسلسل جنگ بندی معاہدے کے خلاف ورزیاں کررہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےعید کے موقع پر ایل اوسی کا دورہ کیا جہاں انہوں نےپاک فوج کے جوانوں کے ساتھ  نماز عید کی ادائیگی کی اور عید منائی جب کہ اس موقع پر پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا کی گئی۔ آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کا کلچر، ایمان، اتحاد اور تنظیم ہے،  27 فروری کو پاک فوج نے تاریخی کارنامہ سر انجام دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  حوثیوں کا امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ، ویڈیو وائرل

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ اپنی رحمتوں کے ذریعے کورونا وبا سے قوم کو نجات دلائے، کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے پاک فوج کے جوان سختی سے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، مذہبی تہوار پر بھی فرائض سر انجام دینا فوج کا فخر ہے، پاک فوج پورے عزم واستحکام کےساتھ اپنے فرائض جاری رکھے گی۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ اباد، ضلع انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھل گیا، بارش کا پانی گھروں میں داخل

آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی عید کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کرتے ہوئے منا رہی ہے،  کشمیریوں پر 5 اگست سے غیر انسانی لاک ڈاؤن اور بھارتی مظالم جاری ہیں۔