بلے کے نشان سے متعلق پرویز خٹک

بلے کے نشان سے متعلق پرویز خٹک کے بیان کا نوٹس لینا چاہئے، شیر افضل مروت

ویب ڈیسک: پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر نائب صدر شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک کے بیان کا نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹ کا نشان صرف الیکشن کمیشن ہی آفر کرسکتا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک نے تو تحریک انصاف کے مقابلے میں اپنی پارٹی بنائی ہے۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک کے بیان سے ان کے اور الیکشن کمیشن کے تانے بانے ملتے ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ بلا پی ٹی آئی کا نشان تھا اور رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی چئیرمین نے مجھے این اے 32 کیلئے نامزد کیا تھا۔
لکی مروت سے بھی قومی اسمبلی کیلئے کاغذات جمع کی ہیں۔ انہوں نے کہا اب یہ فیصلہ پارٹی کا ہوگا کہ کہاں سے الیکشن لڑنا ہے۔
سینئر نائب صدر شیر افضل مروت نے کہا کہ اگر چاہوں تو ہر صورت این اے 32 سے الیکشن لڑ سکتا ہوں لیکن میں ضد نہیں کرتا، پارٹی کا فیصلہ تسلیم کرونگا۔
انہوں نے کہا کہ سائفر کیس کے بعد توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیسز میں بھی ضمانت مل جائے گی یہ معمولی نوعیت کے کیسز ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کیخلاف مظاہروں میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہو گئیں