بیرسٹر گوہر علی

ہم اب ”بلے “ کے نشان پر الیکشن لڑ سکتے ہیں ‘بیرسٹر گوہر علی

ویب ڈیسک :تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ پشاورہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے خلاف سازشیں ختم کردیں‘ ہم اب ”بلے “ کے نشان پر الیکشن لڑ سکتے ہیں ۔
پشاور میں پی ٹی آئی رہنماﺅں اور وکلا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے خلاف سازشیں ختم کردیں، عدلیہ نے 25کروڑ عوام کا اعتماد بحال کردیاپشاور ہائیکورٹ نے ہمیشہ انصاف کا سر اونچا کیا۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ انتخابی نشان کسی بھی پارٹی کا آئینی حق ہوتا ہے، پشاور ہائی کورٹ نے آج بلے کا نشان بحال کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم اب بلے کے نشان پر الیکشن لڑ سکتے ہیں۔
اس موقع پر بیرسٹر گوہر علی خان کے ہمراہ موجود بیرسٹر علی ظفر نے بھی میڈیا سے گفتوگ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اب بلے کے نشان پر الیکشن لڑ سکتے ہیں، انتخابی نشان سیاسی جماعت کی جان ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:  بجٹ تیاری و نیا قرض پروگرام، آئِی ایم ایف مشن 16 مئی کو پاکستان پہنچے گا