تحریری فیصلہ

سیاسی جماعت کو انتخابی نشان سے محروم کرنا ووٹرز کی حق تلفی ہوگی: تحریری فیصلہ

ویب ڈیسک :پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف سے ’بلے‘ کا نشان واپس لینے کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا فیصلہ معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس کامران حیات نے آج ہونے والے سماعت کا 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ تحریر کیا۔
تحریری فیصلے میں جج نے ریمارکس دیے کہ سیاسی جماعت کو انتخابی نشان سے محروم کر نا اس کے ووٹرز کی حق تلفی ہوگی، فریقین کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا جاتا ہے۔
فیصلے میں نشاندہی کی گئی کہ 8فروری کو عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں، 13جنوری کو انتخابی نشانات جاری کرنے کا آخری دن ہے۔
تحریری فیصلے میں عدالت نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن کا 22 دسمبر 2023 کا فیصلہ معطل کیا جاتا ہے۔
تحریری فیصلے میں الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر ڈالنے اور انتخابی نشان بحال کرنے کی بھی ہدایت دے دی گئی ہے ۔
علاوہ ازیں عدالت نے فریقین کو 9 جنوری 2024 کے نوٹس جاری کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
واضح رہے کہ آج پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس کامران حیات میاں خیل نے پی ٹی ا?ئی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لینے کا فیصلہ معطل کردیا تھا۔

مزید پڑھیں:  قوم اور تاریخ سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو کبھی معاف نہیں کریگی، شہباز شریف