عام انتخابات2024، بلوچستان سے 7 سابق وزرائے اعلیٰ حصہ لیں گے

ویب ڈیسک: 8 فروری کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میں بلوچستان کے 7 سابق وزراء اعلی حصہ لیں گے۔
عام انتخابات کیلئے قومی وصوبائی اسمبلیوں اور مخصوص نشستوں کیلئے بلوچستان سے 2600 اُمیدوار میدان میں اُترے ہیں۔
یاد رہے عام انتخابات میں بلوچستان سے جہاں کئی پرانے چہرے حصہ لے رہے ہیں وہاں صوبے کے 7سابق وزرائے اعلیٰ نے بھی انتخابی دنگل میں قدم رکھا دیا ہے۔
1998 سے 1999 تک سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان رہنے والے جان محمد جمالی بھی انتخابات کیلئے میدان میں ہے، وہ بلوچستان عوامی پارٹی کے ٹکٹ پر ایک صوبائی نشست پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔
اسی طرح سابق وزیراعلیٰ اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل بھی شامل ہیں جو 1997 سے 1998 تک بلوچستان کے وزیراعلیٰ رہے ہیں۔
اس کے علاوہ 2008 سے 2013 تک وزیراعلیٰ بلوچستان رہنے والے نواب اسلم خان رئیسانی اس مرتبہ مستونگ سے بلوچستان اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑیں گے۔
ڈاکٹر مالک بلوچ جو 2013 سے 2015 تک بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ رہے، آئندہ عام انتخابات میں ایک قومی اسمبلی جبکہ ایک صوبائی اسمبلی کی نشست سے میدان میں اُتریں ہیں۔
ادھر 2015 سے 2017 تک وزیراعلیٰ بلوچستان رہنے والے نواب ثنا اللہ زہری ایک قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کی نشست پر میدان میں اُترے ہیں۔
اس کے علاوہ 2 مرتبہ وزیراعلیٰ بلوچستان رہنے والے میر عبدالقدوس بزنجو بلوچستان اسمبلی کی ایک نشست سے اُمیدوار ہیں۔
اسی طرح سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان بھی ایک قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کی نشست پر عام انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
2007 سے 2008 تک سابق نگران وزیراعلیٰ رہنے والے سردار محمد صالح بھوتانی صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 21 پر سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ، افغان الیون کی کپتانی کا تاج راشد خان کے سر سج گیا