ڈالر مزید سستا

روپے کی اُڑان 12 ویں روز بھی جاری، ڈالر مزید سستا

ویب ڈیسک: انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث روپے کی اُڑان 12ویں روز بھی جاری رہی۔
ڈالر مزید سستا ہونے سے تبادلہ منڈیوں میں 39 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی خرید وفروخت 281 روپے 81 پیسے میں جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو کر ڈالر کی قیمت 282 روپے 20 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
بنچ مارک کے ایس اے 100 انڈیکس 805 پوائنٹس کے بڑے اضافے کے بعد 61 ہزار 669 پر پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں:  پی پی پارلیمنٹیرین کی صدارت سے صدر آصف زرداری مستعفی