مفتی محمد تقی عثمانی کی حماس

دوحہ میں مفتی محمد تقی عثمانی کی حماس رہنماؤں سے ملقات

ویب ڈیسک: مفتی محمد تقی عثمانی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کی اعلی قیادت خالد مشعل اور اسماعیل ہنیہ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران مفتی اعظم پاکستان نے فلسطینی تنظیموں کے ساتھ مالی وسیاسی تعاون پر زور دیا.
انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے حکام کو فلسطینی مجاہدوں کی حمایت کیلئے اسرائیلی حکومت کیخلاف ایک فوجی محاذ بنانا چاہیے۔
انہوں نے صیہونیوں کیخلاف فلسطینیوں کی جدوجہد کی پاکستان کے عوام کی جانب سے حمایت جاری رہنے پر زور دیا
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی ہر سازش کی شدت کے ساتھ مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے کچھ ملکوں کے حکام اور حکومتیں یہ جان لیں کہ فلسطینیوں کے قریب صیہونیوں کے لئے ایک ملک کی تشکیل، لاحاصل راہ حل ہے اور یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ اسرائیل ایک نا جائز اور جعلی حکومت ہے۔
مفتی تقی عثمانی نے 7 اکتوبر کے بعد نہ صرف حماس کی بڑے پیمانے پہ مالی امداد کا اعلان کیا بلکہ کئی مرتبہ اُمت مسلمہ کے حکمرانوں سے اجتماعی طور پر اسرائیل کیخلاف فوجی طاقت استعمال کرنے کا فتویٰ بھی جاری کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومت نے بلند شرح سود پر 57کھرب36 ارب کا قرضہ لیا