کاغذات منظور

اعتراضات مسترد‘ مانسہرہ سے نواز شریف کے کاغذات منظور

ویب ڈیسک :ریٹرننگ افسر نے پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے مانسہرہ سے نواز شریف کے کاغذات منظور کر لئے ۔
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی چیلنج کیے تھے‘اعتراضات پی ٹی آئی کے مقامی رہنما شاہد رفیق نے ریٹرننگ افسر کے پاس داخل کرائے۔
درخواست گزار نے کہا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے تاحیات نااہل قرار کر رکھا ہے اور متعلقہ ریٹرننگ آفیسر مجاز نہیں کہ وہ نواز شریف کو الیکشن کے لیے اہل قرار دیں۔
ریٹرننگ افسر حاجرہ سمیع نے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات پر سماعت کی جس میں دونوں جانب سے وکلا کے دلائل مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
ریٹرننگ افسر نے کچھ دیر بعد فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے اعتراضات کو مسترد کردیا اور نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرلی۔

مزید پڑھیں:  یو اے ای میں مزید بارشوں کی پشگوئی، شہریوں کو محتوط رہنے کی ہدایت