ٹیکس عدم وصولی، آئی ایم ایف پروگرام خطرے میں پڑ سکتا ہے

ویب ڈیسک: ماہر معاشیات اور تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ ٹیکس کی عدم وصولی کی صورت میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ بیل آﺅٹ پروگرام خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ پاکستان کو مسلسل مالیاتی خسارے کا سامنا ہے۔
تجزیہ کاروں نے پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس وصولی میں ناکامی، مالیاتی خسارے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ناقص ٹیکس وصولی کے باعث آئی ایم ایف کے تین ارب ڈالر کے امدادی بیل آﺅٹ پروگرام کو خطرہ ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جون 2024 کے لئے مقرر کیا جانے والا 9600 ارب کا ٹیکس ہدف آئندہ منتخب حکومت کے لئے بڑا پہاڑ ہوگا۔ آئی ایم ایف سپورٹ سے مالیاتی بحران وقتی طور پر ٹل گیا تاہم اعداد و شمار نے خطرے کی گھنٹی بجائی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی مظالم کیخلاف مظاہرے، گرفتار امریکی طلبہ کی تعداد 500 سے متجاوز