پشاور، 3500 سے زائد پولنگ سٹیشنزکو بجلی سہولیات کیلئے فنڈز طلب

ویب ڈیسک: صوبائی حکومت نے 3500 سے ز ائد پولنگ سٹیشنز کےلئے بجلی کی سہو لیات کے حوالے سے الیکشن کمیشن سے ساڑھے 7 کروڑ روپے کے فنڈز طلب کر لئے ہیں۔
8 فروری کو ہونے والے ممکنہ انتخابات کے سلسلے میں خیبر پختونخوا حکومت نے الیکشن کمیشن کو قبائلی اضلاع ، ملاکنڈ ڈویژن اور دوسرے بندوبستی اضلاع میں تین ہزار417پولنگ سٹیشنز کی نشاندہی کر کے الیکشن کمیشن سے 7کروڑ 71لاکھ روپے کے فنڈز طلب کئے ہیں۔
اس بارے میں الیکشن کمیشن کو ارسال کردہ مراسلہ کے مطابق 3ہزار 417پولنگ سٹیشنوں میں بجلی ، یو پی ایس اوردیگر ضروری آلات کےلئے فنڈز کی فراہمی کی جائے کیونکہ ان پولنگ سٹیشنوں پر بجلی وغیرہ کی سہو لیات دستیاب نہیں جس سے انتخابات میں مسئلہ ہو گا ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، میاں افتخار حسین عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر منتخب