مہنگائی

مہنگائی میں اضافہ‘مجموعی شرح 43اعشاریہ 25فیصدپر پہنچ گئی

ویب ڈیسک :ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح بڑھ کر 43اعشاریہ 25 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی‘ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں0.37فیصد اضافہ ہوا ہے
رپورٹ شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 15 اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 9 کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور27 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔
حالیہ ایک ہفتے کے دوران پیاز،چکن،مٹن بیف اور دالوں سمیت کئی اشیاءمہنگی ہوئیں جن میں پیاز کی قیمتوں میں15.21 فیصد، چکن کی قیمتوں میں4.76 فیصد، دال مونگ کی قیمتوں میں2.90 فیصد، دال چنا کی قیمتوں میں2.89 فیصد، چینی کی قیمتوں میں 1.35فیصد، دال مسور کی قیمتوں میں0.78 فیصد اور دال ماش کی قیمتوں میں0.54 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آلو کی قیمتوں میں8.66 فیصد،ٹماٹر کی قیمتوں میں 1.01فیصد،ویجیٹیبل گھی کی قیمتوں میں0.61 فیصد، ککنگ آئل کی قیمتوں میں0.44 فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں0.40 فیصد،سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں0.24 فیصد، گڑ کی قیمتوں میں0.19 فیصد اور لہسن کی قیمتوں میں0.15 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 17 سے 22 ہزار 888 روپے تک ماہانہ تک آمدنی والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں40.74فیصد، 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں46.99فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  فیصل آباد، گھر میں آتشزدگی سے 4 کمسن بچے جھلس کر جاں بحق