ڈالر کی قیمت

سال 2023ء میں ڈالر کی قیمت میں 55.43 روپے اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک

ویب ڈیسک: پاکستان میں جہاں سال 2023 میں مہنگائی کا 47 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اور ملک میں سیاسی و معاشی عدم استحکام رہا وہاں ڈالر کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کی سالانہ رپورٹ کے مطابق2023کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 50روپے سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سال کے آخری رواں ماہ دسمبر میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق30دسمبر2022 کو انٹر بینک میں ڈالر226.23 روپے تھا،2023کے دوران ڈالر کی قیمت میں 55روپے 43 پیسے اضافہ ہوا۔
مجموعی طور پر سال2023کے دوران ڈالر کی قیمت میں55روپے43پیسے یعنی مجموعی طور پر ڈالر کی قیمت میں 24 فیصد اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں:  ایک ماہ کے دوران 92کروڑ 69 لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کا انکشاف