داعش

پاکستان :4سال کے دوران داعش حملوں میں 600 سے زائد شہادتیں

ویب ڈیسک :پاکستان میں گزشتہ چار سالوں کے دوران داعش کے حملوں میں 600سے زائد شہادتیں رپورٹ ہوئی ہیں ۔
اس حوالے سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ داعش کی جانب سے پولیس ‘سیکورٹی فورسز اور سیاسی اجتماعات پر 119 حملے کئے گئے جن میں 627 افراد شہید ہوئے،119 حملوں میں سے 91 حملے خیبرپختونخوا میں کئے گئے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق حملوں میں داعش نے 15 خود کش دھماکے بھی کئے جن میں 5 دھماکے سیکورٹی فورسز پر کئے گئے جبکہ دس خود کش دھماکے عوامی مقامات پر کئے گئے ۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں داعش کے 91 حملوں میں 209 افراد شہید جبکہ پشاور میں 35حملے کے دوران 100افراد کی شہادت ہوئی ۔
داعش نے سب سے زیادہ 42 حملے باجوڑ میں کیے جن میں 91 ‘جنوبی وزیرستان میں 6 حملوں میں 5 پانچ افراد جبکہ خیبر میں 3 حملوں میں 3 افراد شہید ہوئے ۔
کرک میں ایک حملے میں دو افراد،شمالی وزیرستان کے ایک حملے میں 3 افراد جبکہ سوات کے ایک حملے میں بھی تین افراد کی شہادت رپورٹ ہوئی ہے ۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ2014 سے 2023 کے دوران داعش سے وابستگی پر 55 افراد کومارا جا چکا ہے ۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں بارشوں کا تیسرا سپیل جاری، 21 افراد جاں بحق