الجھ پڑے

پشاورہائیکورٹ کے باہر پی ٹی آئی وکلاءاور پولیس اہلکار الجھ پڑے

ویب ڈیسک :پشاور ہائیکورٹ کے باہر پی ٹی آئی کے وکلاءاور پولیس اہلکار آپس میں الجھ پڑے۔
انصاف لائرز فورم نے موقف اختیار کیا کہ پولیس زبردستی اپیلییں دائر کرنے والوں کو روک رہی ہے عدالت نہیں آئیں گے تو کہاں جائیں گے ‘ ہائیکورٹ کے گیٹ سے فوری طورپر غیر ضروری سیکورٹی ہٹائی جائے ۔
عہدیداروں کا مزید کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت درخواست گزاروں کو روکا جارہا ہے ‘ ایک معاملہ حل نہ کیا گیا تو سڑک بند کردیں گے ۔
اس حوالے سے ایس پی کینٹ ڈویژن نے بتایا کہ کسی کو روکا نہیں جارہا ‘ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر شناخت کے بعد ہائیکورٹ میں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے ۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمن کا9مئی کو پشاور میں ملین مارچ کا اعلان