اپیلیں دائر

الیکشن ٹریبونل پشاور میں اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک :الیکشن ٹریبونل پشاور میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ جاری ہے-
الیکشن ٹربیونل میں پی ٹی آئی کے 8 امیدواروں نے اب تک کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کردی
این اے 21 مردان سے پی ٹی آئی کے امیدوار مجاہد خان ‘پی ٹی آئی کے امیدوار ظاہر شاہ طورو پی کے 57، عبدالسلام آفریدی پی کے 58 نے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کردی۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی امیدوار افتخار مشوانی پی کے 60،امیر فرزند خان پی کے 56 ‘پی ٹی آئی کے این اے 35 کوہاٹ آفتاب عالم نے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کردی۔
این اے 31 ہنگو سے پی ٹی آئی کے امیدوار یوسف خان ‘ہنگو سے پی ٹی آئی کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار ابو تراب نے بھی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کردی۔
پی ٹی آئی امیدواروں کی جانب سید سکندر حیات شاہ اور شاہ فیصل اتماخیل ایڈوکیٹ نے اپیل دائر کردی ۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ : فریقین میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،8شدید زخمی