بیشتر علاقوں میں موسم

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا، محکمہ موسمیات

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت کئی اضلاع میں شدید دھند رہے گی۔
پنجاب کے کئی اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔
چارسدہ، مردان، نوشہرہ، صوابی، پشاور، ڈی آئی خان اور گرد ونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں بہاولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور گرد ونواح میں شدید دھند رہے گی۔

مزید پڑھیں:  محنت کش طبقے کےحقوق کاتحفظ کئے بغیر ترقی ناممکن ہے، علی امین گنڈاپور