کیس دائر

پشاور ہائیکورٹ کے اطراف میں سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کیخلاف کیس دائر

ویب ڈیسک :پشاور ہائیکورٹ کے اطراف میں سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے خلاف کیس دائر کردی گئی۔
درخواست تحریک انصاف کے ترجمان معظم بٹ ایڈوکیٹ نے دائر کی ہے جس میں صوبائی حکومت، سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس اور سی سی پی او فریق بنایا گیا ہے ۔
درخواست میں میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوچکے ہیں،رہنما اپیلیں دائر کرنا چاہتے ہیں لیکن رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔
اپیل کی گئی کہ پی ٹی آئی رہنماو¿ں کو عدالت جانے کی اجازت عدالتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹائی جائیں۔
ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی کہ عدالت آنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار نہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات