عام انتخابات:وزارت دفاع میں الیکشن کمیشن حکام کی ملاقات

ویب ڈیسک :ملک بھر میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات کی سیکورٹی کے حوالے سے وزارت دفاع میں الیکشن کمیشن حکام کی ملاقات اختتام پذیر ہو گئی ۔
ملاقات کے دوران وزارت دفاع کی جانب سے الیکشن کمیشن کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے لئے سیکورٹی کی قلت دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے ۔
ملاقات کے دوروان الیکشن کمیشن کے حکام نے وزارت دفاع کوانتخابات کے لئے درکار سیکورٹی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ۔
اس حوالے سے وزارت دفاع جلد سکیورٹی پر اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو دے گی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کو عام انتخابات میں 2لاکھ 77 ہزار سے زائد اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:  دکی میں بارودی سرنگ کے دھماکے:ایک شخص جاں بحق،18زخمی