انتخابی منشور

سیاسی جماعتیں تاحال انتخابی منشور دینے سے قاصر

سیاسی جماعتوں کے درمیان تذبذب کا یہ عالم ہے کہ صرف اے این پی نے اپنا انتخابی منشور اعلان کیا ہے اس کے علاوہ باقی کوئی بھی سیاسی جماعت انتخابی منشور نہیں دے سکی ہے
ویب ڈیسک: عام انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے یا مسترد ہونے کا مرحلہ مکمل ہونے کے باوجود صوبہ بھر میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے تاحال انتخابی منشور اور انتخابی مہم کا شیڈول جاری نہیں کیا جا سکا ہے۔
موجودہ صورتحال میں سیاسی جماعتوں کے قائدین کے بیانات نے بھی اُمیدواروں کو تذبذب میں مبتلا کیا ہے جبکہ الیکشن کے حوالے سے کارکنوں میں بھی شک وشبہات پائے جا رہے ہیں،
جس کی وجہ سے پشاوراور صوبے کے دوسرے اضلاع میں انتخابی گہما گہمی نظر نہیں آرہی،
تاہم مختلف جماعتوں میں شمولیتی تقریبات کے علاوہ ملاقاتوں اور جوڑتوڑ کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے لیکن کوئی بڑا اجتماع نہیں کیا گیا ہے۔
سڑکوں پر بینرز اورپوسٹرزوغیرہ لگا دئیے گئے ہیں سیاسی جماعتوں کے درمیان تذبذب کا یہ عالم ہے کہ صرف اے این پی نے اپنا انتخابی منشور اعلان کیا ہے اس کے علاوہ باقی کوئی بھی سیاسی جماعت انتخابی منشور نہیں دے سکی ہے۔
زیادہ تر پارٹیوں نے اپنے اُمیدواروں کا اعلان بھی نہیں کیا ہے جبکہ پارٹیوں کے درمیان سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے بھی کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید پڑھیں:  لیبر پارٹی کے صادق خان نے میئر لندن بننے کی ہیٹرک مکمل کر لی