مسافروں کا کوویڈ19 ٹیسٹ

پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر مسافروں کا کوویڈ19 ٹیسٹ کا عمل شروع

ویب ڈیسک: کئی ممالک میں کویڈ کیسز میں اضافے کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کہا ہے کہ ملکی ایئرپورٹس پر مسافروں کا کوویڈ19 ٹیسٹ کا عمل شروع ہوچکا ہے.
سی اے اے کے مطابق تمام بین الاقوامی فلائٹس کے دوفیصد مسافروں کی سکریننگ کے احکامات فوری نافذ العمل ہوں گے۔
سی اے اے نے کہا ہے کہ این سی او سی کی ہدایات کے بعد مسافروں کی کوویڈ19 سکریننگ بتدریج شروع ہوچکی ہے، ہر فلائٹ کے دو فیصد مسافروں کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ ہوگا۔
حکام کا کہنا ہے کہ دن میں کم سے کم ایک مرتبہ مسافر لاؤنجز میں فیومیگیشن کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
ترجمان سی اے اے کے مطابق ایئرپورٹس پر عملے کو بارڈر ہیلتھ سروسز اہلکاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  نامزد گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی آج حلف اٹھائینگے، منظوری دیدی گئی