توشہ خانہ کیس

توشہ خانہ کیس:عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک :لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے خلاف دائر درخواستوں کو سماعت کیلئے مقرر کرلیا۔
عمران خان کی درخواست پر جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ 12جنوری سے سماعت کرے گا۔
بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شمس محمود ،جسٹس شاہد کریم، جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس جواد حسن شامل ہوں گے۔
پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین نے توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں اپنے وکلا کی وساطت سے چیلنج کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ناجائز منافع خوری عروج پر، سبزیاں اور دال سمیت آٹا بھی مہنگا