سمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، نگران وزیر اعظم

ویب ڈیسک: افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت تجارت اور سرحدی اضلاع میں سمگلنگ کے خاتمے پر جائزہ اجلاس اسلام آباد میں نگراں وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ سمگلنگ کی روک تھام کیلئے تمام ادارے بالخصوص فرنٹیئر کور، کسٹمز اور ضلعی انتظامیہ اقدامات میں تیزی لے کر آئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سمگلنگ کے گھنانے کاروبار سے صرف چند بااثر افراد کو فائدہ پہنچتا ہے۔ سرحدی اضلاع میں خصوصی اقتصادی زونز اور صنعتوں کے قیام سے متبادل روزگار کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا سرحدی علاقوں میں روزگار کے مواقع مہیا کرنے اور سماجی تحفظ کیلئے لائحہ عمل بنایا جائے۔
نگران وزیر اعظم نے کہا سمگلنگ کی وجہ سے پوری پاکستانی قوم نقصان اٹھا رہی تھی۔ حکومت اس کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھے گی۔ نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ سمگلنگ کے ذریعے چند افراد کو ملک کی معیشت کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے۔

مزید پڑھیں:  پیسر کی غلط تشخیص پر پی سی بی ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل سلیم مستعفی