190ملین پاؤنڈکیس، شہزاد،فرح،زلفی کے اثاثہ جات منجمد کرنےکاحکم

ویب ڈیسک: شہزاد اکبر، فرح گوگی اور زلفی بخاری کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم احتساب عدالت کی جانب سے جاری کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر، ذلفی بخاری اور فرح گوگی کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیدیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت نے کل 6 ملزمان کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیا ہے جن میں 3 پی ٹی آئی ہے رہنما شامل ہیں۔ اکاونٹس سمیت ان کے نام رجسٹرڈ گاڑیاں بھی ضبط کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
190 ملین پاؤنڈ کیس کے 6 ملزمان کے اثاثہ جات منجمد کرنے کے ساتھ ساتھ احتساب عدالت نے ان 6 ملزمان کو اشتہاری قراردینےکے بعد دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب پولیس میں ریفارمز لاکر اسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، علی امین گنڈاپور