غزہ میں مزید 2 صحافی اسرائیلی افواج کے ہاتھوں شہید

ویب ڈیسک: اسرائیلی افواج کےہاتھوں مزید 2 صحافی شہید ہو گئَے۔ غزہ پر صیہونی طیاروں کی بمباری کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔ جس سے مزید 2 صحافی شہید ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں مزید 2 صحافی شہید ہونے کے ساتھ ہی مجموعی طور پر شہید صحافیوں کی تعداد 112 ہوچکی ہے۔
خیال رہےکہ اتوار کو بھی غزہ میں تین فلسطینی صحافی اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے تھے، شہید ہونے والے صحافیوں میں الجزیرہ نیوز کے بیورو چیف کے بیٹے بھی شامل تھے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں استحکام، 100 اندیکس میں 230 پوائنٹس کا اضافہ