نیتن یاہو ملک کی قیادت کے اہل نہیں، اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ

ویب ڈیسک: غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں کے حوالے سے نیتن یاہو کی قیادت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، حال ہی میں اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیتن یاہو ملک کی قیادت کرنے کے اہل نہیں۔
اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ نے حالیہ فلسطینی صورتحال کے پیش نظر بینی گانٹز، گیڈی ایزنکوٹ اور گیڈون سار سے حکومت چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ کے مطابق تینوں وزراء ملکی بھلائی کا عزم لئے حکومت میں شامل ہوئے لیکن وہ ایسا نہ کر سکے۔
یاد رہے کہ اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ نے نیتن یاہو کو ملکی قیادت کیلئَے نااہل قرار دیدیا۔

مزید پڑھیں:  سرکاری منصوبوں پر وفاق اور صوبائی حکومتوں کو تشہیر سے روک دیا گیا