پی ٹی آئی انتخابی نشان بیٹ الاٹمنٹ، آج الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب

ویب ڈیسک: ‏پی ٹی آئی انتخابی نشان بیٹ کی الاٹمنٹ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے یا نہیں؟ اس سلسلے میں آج چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اجلاس میں کمیشن کے چاروں ممبران اور سپیشل سیکرٹریز شرکت کریں گے۔ اجلاس میں پی ٹی آئی انتخابی نشان بیٹ الاٹمنٹ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا لاء ونگ کمیشن کو قانونی نکات پر بریفنگ دے گا۔

مزید پڑھیں:  ایسٹرا زینیکا نے مضر صحت اثرات کی تشخیص پر اپنی ویکسین واپس منگوا لی