امریکی صدر ٹرمپ

نیویارک ٹائمز کیخلاف سابق امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے دائر مقدمہ خارج

ویب ڈیسک: نیویارک ٹائمز کیخلاف سابق صدر ٹرمپ کی جانب سے دائر مقدمہ خارج کر دیا گیا۔
مختلف مقدمات کا سامنا کرنیوالے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور عدالتی جھٹکا لگ گیا۔
ٹیکس دستاویز حاصل کرنے کی سازش سے متعلق نیویارک ٹائمز کیخلاف سابق صدر کی جانب سے دائر مقدمہ خارج ہو گیا۔
نیویارک کی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو اخبار اور صحافیوں کو 4 لاکھ ڈالر دینے کا حکم دیدیا۔
یاد رہے امریکی صدر ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز اور صحافیوں کیخلاف 2018 میں ان کے مالیات اور ٹیکسوں کی تحقیقات پر مقدمہ دائر کیا جو خفیہ ٹیکس ریکارڈز پر مبنی تھا۔

مزید پڑھیں:  ہنگو، ٹل اور دوآبہ میں امن و امان کے حوالے سے گرینڈ جرگے کا انعقاد