پٹرولیم مصنوعات

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

ویب ڈیسک:ملک میں16جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا قوی امکان ، پیٹرول کی قیمت میں5.32 روپے فی لیٹر کمی جبکہ ڈیزل کے نرخ میں کوئی کمی متو قع نہیں ہے۔
اس حوالے سے سینئر سرکاری افسر کا کہنا ہے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی ایک وجہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کا مستحکم ہونا بھی ہے‘ مٹی کے تیل کے نرخ میں3.29اور لائٹ ڈیزل کے نرخ میں1.75روپے فی لیٹر کمی متو قع ہے۔
مذکورہ افسر نے یہ بھی بتایا کہ حکومت ڈیزل کی قیمت میں کسی کمی کا ادارہ نہیں رکھتی۔
کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت 276.21 سے کم ہو کر 267.34روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ اس طرح مٹی کے تیل کی قیمت 188.83سے کم ہو کر 185.54روپے فی لیٹر ہو جائے گی جبکہ لائٹ ڈیزل 165.75سے کم ہو کر 164روپے فی لیٹر ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف کی ججز تعیناتی کیلئے آئینی ترمیم کی ہدایت