سکول ہاسٹل میں آگ

چین، صوبہ ہنان میں سکول ہاسٹل میں آگ بھڑک اُٹھی، 13 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: چین کے صوبے ہنان میں ایک سکول ہاسٹل میں آگ لگنے کس 13 افراد ہلاک ہو گئے۔
میڈیا کے مطابق ہنان کے علاقے یشاپو کے سکول میں جمعہ کی شب آگ بھڑک اُٹھی جس میں 13 افراد ہلاک جبکہ ایک شخص جھلس کر زخمی ہو گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونیوالے شخص کو طبی امداد دی جا رہی ہے،
جبکہ آتشزدگی کے بعد سکول سے منسلک ایک شخص کو حراست میں لیکر واقعے سے متعلق تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
واضح رہے چینی حکام نے تاحال یہ وضاحت نہیں کی کہ ہلاک ہونیوالوں میں بچوں کی تعداد کتنی ہے۔

مزید پڑھیں:  ہم متحد ہو کر تمام رکاوٹوں پر قابو پالیں گے، ولادمیر پیوٹن