شمالی کوریا، فلمیں

شمالی کوریا، فلمیں دیکھنے پر 2 نوجوانوں کو 12 سال قید کی سزا

ویب ڈیسک: شمالی کوریا میں فلمیں دیکھنے پر 2 نوجوانوں کو 12 سال قید کی سزا دی گئی.
خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا میں 2 لڑکوں کو جن کی عمر 16 سال ہے، دشمن ملک جنوبی کوریا کی فلمیں دیکھنے اور میوزیکل بینڈ کے گانے سننے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
جرم ثابت ہونے پر شمالی کوریا کی عدالت کی جانب سے دونوں نوجوانوں کو قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔
سزا سنائے جانے کے موقع پر تقریباً ایک ہزار کے قریب طلبا موجود تھے۔
دونوں نوجوانوں کو سزا سنائے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
کہا جا رہا ہے کہ دونوں نوجوانوں نے کورونا وبا کے دوران فلمیں دیکھی تھیں۔

مزید پڑھیں:  نو شہرہ، سانحہ 9 مئی کے حوالے سے ریلی کا انعقاد، پاک فوج کے حق میں نعرے