غزہ میں وبائیں

غزہ میں وبائیں پھیلنے کا شدید خطرہ ہے، عالمی ادارہ صحت

ویب ڈیسک: عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں وبائیں پھیلنے کا شدید خطرہ موجود ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں بے گھر فلسطینیوں میں ہیپا ٹائٹس اے اور یرقان کی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ٹیسٹ کٹس سے غزہ میں ہیپا ٹائٹس اے اور یرقان کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ شہر میں صاف پانی نہ ہونے کے برابر ہے، بیت الخلا اور پورا شہر گندگی کی لپیٹ میں ہے۔
ایسی صورتحال میں ہیپاٹائٹس اے تیزی سے پھیل سکتا ہے۔ ٹیڈروس نے خبردارکیا ہے کہ غزہ کا ماحول بیماریوں کے پھیلاؤ کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔
دوسری جانب یونیسیف کے مطابق غزہ میں تقریباً 20,000 بچے پیدا ہوئے ہیں اور غزہ پٹی میں دو سال سے کم عمر کے 135,000 بچے غذائی قلت کے شدید خطرے میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صحت کی دیکھ بھال کا نظام تباہ ہونے کی وجہ سے بچوں اور زچگی کی اموات کی پہلے سے ہی نازک صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی غزہ کے ہسپتالوں میں صرف تین دن کا ایندھن باقی ہے، ڈبلیو ایچ او