روسی طیارے

بدخشاں میں تباہ ہونیوالے روسی طیارے کو افغان میڈیا نے بھارتی قرار دیدیا

ویب ڈیسک: بدخشاں میں تباہ ہونیوالے روسی طیارے کو افغان میڈیا نے بھارتی قرار دیدیا۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبے بدخشاں کے ضلع زیبک میں بھارت کا مسافر طیارہ پہاڑوں پر گر کر تباہ ہو گیا،
تاہم بھارتی وزارت سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کجہ افغانستان میں گر کر تباہ ہونیوالا طیارہ بھارتی نہیں تھا۔
افغان پولیس کے مطابق مسافر طیارہ کل رات ریڈار سے غائب ہوا تھا، طیارہ بدخشاں کے شمال مشرقی حصے میں گر کر تباہ ہوا۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کیلئے ایک ٹیم علاقے میں بھیج دی گئی ہے۔
افغان میڈیا کا بتانا ہے کہ طیارے کی قسم، مسافروں کی تعداد اور حادثے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی ہے۔
بدخشاں کے محکمہ اطلاعات کے سربراہ ذبیح اللہ امیری نے بھی بھارتی طیارے کے گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مقام ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ہے،
مقامی لوگوں نے طیارہ گرنے کی اطلاع اتوار کی صبح دی تھی، ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں جو ابھی تک جائے حادثہ تک نہیں پہنچی ہیں۔
دوسری طرف روسی ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ ایک چارٹرڈ فلائٹ تھی، طیارہ بھارت سے ازبکستان کے راستے ماسکو جا رہا تھا، افغانستان اور تاجکستان کے حکام کیساتھ رابطے میں ہیں۔
روسی ایوی ایشن حکام کا بتانا ہے کہ روسی رجسٹرڈ طیارہ ہفتے کی شام کو افغانستان میں ریڈار سے غائب ہوا، فرانسیسی ساختہ ڈیسالٹ فالکن 10 جیٹ طیارے میں 6 افراد سوار تھے۔

مزید پڑھیں:  رفح کی مصنوعی فتح ہمیں تمام قیدیوں سے محروم کر دے گی، ایہود اولمرٹ