سراج الحق

ملک میں سالانہ 5ہزار ارب کی کرپشن ہورہی ہے‘سراج الحق

ویب ڈیسک :جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمران اشرافیہ ایکسپوز ہوچکی ہے ‘ملک میں سالانہ پانچ ہزار ارب کی کرپشن ہورہی ہے ‘قوم حکمرانوں کے جعلی دعوؤں سے تنگ آچکی ، ان کے پاس کارکردگی دکھانے کو کچھ بھی نہیں۔
مردان میں ختم بخاری شریف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا پی پی کے چیئرمین کی دلیل ہے کہ اگر ان کے نانا اور والدہ وزیراعظم رہے ہیں تو یہ کرسی انہیں بھی دی جائے‘جبکہ نواز شریف چوتھی بار ایوان وزیراعظم میں براجمان ہونا چاہتے ہیں، ن لیگ گزشتہ تین دہائیوں سے اقتدار میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ پر15برس حکومت کی، بہتری لانے کے لیے اتنی مدت کافی ہوتی ہے، یہ حکمران جلسوں میں اپنی کارکردگی بتائی‘ حقیقت یہ ہے کہ ان کی کارکردگی زیرو ہے، ان کی وجہ سے ملک 80ہزار ارب کا مقروض ہے۔
ملک پر آئی ایم ایف،ورلڈ بنک کی پالیسیاں مسلط ، مہنگائی اور بے روزگاری عام ‘عوام کے لیے سانس لینا بھی دشوار بنا دیا، ملک میں دکاندار، تاجر پریشان ہیں، کاروبار ختم ہوگیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ محدود وسائل اور اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود جماعت اسلامی نے عوامی خدمت کی مثالیں قائم کیں، عوام ہمیں ووٹ دے، 8فروری کو عوام اپنی ووٹ سے ان سیاسی مداریوں کا مستقبل ختم کردیں گے۔
امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت ملی تو بیورو کریسی میں اصلاحات متعارف کرانے کے علاوہ ‘ انگریز کے دیے گئے نظام اور موجودہ وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی میں نوجوان لڑکے اور لڑکی کو قتل کردیا گیا