نکی ہیلی

صدارتی حریف نکی ہیلی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ذہنی صحت پر سوال اُٹھا دیا

ویب ڈیسک: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیو ہیمپشائر میں ایک ریلی کے دوران اتنے کنفیوز ہوئے کہ اپنی حریف نکی ہیلی کو ڈیموکریٹک رہنما نینسی پیلوسی کہہ بیٹھے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ کنفیوژن 6 جنوری 2021 کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے لاحق ہوا۔ واضح رہے کہ نکی ہیلی جنوبی کیلی فورنیا کی سابق گورنر اور اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر ہیں۔
جبکہ نینسی پیلوسی امریکی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں ایوانِ نمائندگان کی سابق اسپیکر ہیں۔
نکی ہیلی نے اس کنفیوژن پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر کے دماغ کا معائنہ کرایا جانا چاہئے۔
کسی ایسے شخص کو صدارتی اُمیدوار نہیں بنایا جاسکتا ہے جس کا ذہن اس کے قابو میں نہ ہو۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق نیو ہیمپشائر کی ریلی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا ویسے اس دن (6 جنوری 2021 کو) بھیڑ کی اطلاع نہیں ملی تھی۔ آپ جانتے ہیں نکی ہیلی نے تمام معلومات اور تمام شواہد تباہ کردئیے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل عالمی برادری کے مطالبات پر توجہ دے، چین / جرمنی