پشاور، طویل خشک سالی کے باعث سانس کی بیماریاں پھیلے کا خطرہ

ویب ڈیسک: طویل خشک سالی کے نتیجے میں پشاور شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں آگیا ہے۔ گزشتہ روزپشاورمیں ائیرکوالٹی انڈکس کی شرح 375 تک پہنچ گئی ہے جس کے نتیجے میں شہریوں کو سانس کی بیماریاں لاحق ہورہی ہیں۔
ماہرین صحت نے شہریوں کو گھروں سے نکلتے وقت ماسک اوردوسرے حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے پشاور کی فضاءکو شہریوں کیلئے خطرناک قراردیا جارہاہے چونکہ گزشتہ کئی ماہ سے بارشیں نہیں ہوئی ہیں۔
اس طویل خشک سالی کے باعث شہریوں کو گلے، سینے اوردوسری موذی امراض کا سامنا ہے ۔گزشتہ روز پشاورمیں درجہ حرارت8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران پشاور میں موسم خشک اور سردرہے گا۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی، نامعلوم مصلح افراد کی فائرنگ سے چنگ چی ڈرائیور بلال احمد جاں بحق