درسی کتب کی طباعت، اخراجات 7 ارب سے متجاوز ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں درسی کتب کی طباعت پراخراجات میں کمی اور طلبہ کو پرانی کتابیں تقسیم کرنے کے فیصلے کے باوجو د بھی ٹیکسٹ بک بورڈ کے اخراجات 7 ارب روپے سے تجاوزکرنے کا امکان پیدا ہوگیاہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے امسال صوبے کی مخدو ش معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری سکولوں کی درسی کتب کی ڈیمانڈ میں خاطر خواہ کمی کرنے کی تجویز پر عملدر آمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس کے مطابق پچھلے سال کے مقابلے میں کتب کی ڈیمانڈ میں اڑھائی کروڑ روپے کمی لانے کیلئے ضلعی ایجوکیشن افسروں کو پرانی کتابیں بچوں کو تقسیم کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔
اس تمام احکامات کے باوجود درسی کتب کی طباعت کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ اس مد میں ہونے والے اخراجات 7 ارب سے متجاوز ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب صوبائی کابینہ کی جانب سے فنڈزکی منظوری کے بعد 19 دسمبر کو ٹیکسٹ بک بورڈ نے درسی کتب کی چھپائی کا ٹینڈر کیاہے لیکن تاحال پرنٹرز کےساتھ معاملات کو فائنل نہیں کیاگیاہے ۔

مزید پڑھیں:  فلسطینی دھڑوں حماس اور فتح کا اختلافات ختم کرنے کا عزم