مریم نواز

خیبرپختو نخوا تجربہ گاہ نہیں کہ آئے تجربہ کیا اور چل دیئے‘مریم نواز

ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ خیبرپختو نخوا کوئی تجربہ گاہ نہیں کہ آئے تجربہ کیا اور چل دیئے ‘جو لوگ ملین ٹری سونامی کا نعرہ لگا کر آئے وہ پہلے سے لگے ہوئے درختوں کی لکڑی بھی بیچ کر چلتے بنے۔
مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہے اس انسان نے آپ کا بھلا نہیں سوچا، پشاور میٹرو بس چلتی کم اور جلتی زیادہ ہے، جو 10 سال خیبر پختونخوا میں حکومت کرکے گئے تو وہ کوئی ایک ہسپتال، کوئی اسکول، کوئی میٹرو بس دکھا دیں جو یہاں کے لوگوں کے لیے بنائی ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بدترین مخالفین صرف سیاسی مخالف نہیں تھے بلکہ ذاتیات پر اترتے تھے، کیا یہ خیبرپختونخوا کا کلچر ہے کہ جلسوں میں خواتین پر آوازیں کسو، آ?ج وہ جو بھی بھگت رہے ہیں، میں انہیں کوئی بددعا نہیں دینا چاہتی، لیکن اعمال انسان کو بہت دور تک چھوڑ کر آتے ہیں، ساری زندگی قبر تک پیچھا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے نواز شریف مانسہرہ اور ہزارہ سے محبت کرتے ہیں، نوازشریف کی مانسہرہ سے محبت کا ثبوت ہے کہ انہوں نے کیپٹن (ر) صفدر کو آپ کی خدمت کے لئے وقف کردیا ہے، اگر نواز شریف کو نکال دیں تو ملک میں کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں۔

مزید پڑھیں:  سانحہ 9 مئی میں‌ ملوث عناصر کو کڑی سزا ملنی چاہئے، گورنر فیصل کریم کنڈی