آفتاب شیرپاﺅ

طورخم بارڈر بندش‘دونوں ممالک مسئلے کا حل نکالیں:آفتاب شیرپاﺅ

ویب ڈیسک :قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاﺅ نے کہا ہے کہ طورخم بارڈر کی بندش سے دونوں ممالک کا نقصان ہورہا ہے ہم ہم چاہتے کہ دونوں ممالک بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالیں۔
شبقدر میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے آفتاب احمد خان شیرپاﺅ کا کہنا تھا کہ بارڈر بندش سے تاجروں کے نقصان سمیت معیشت پر بھی اثر پڑا ہے ‘ دونوں ممالک حکومتی اسٹیبلشمنٹ ‘وفود اور عوامی سطح پر تبادلہ خیال کرے گی تو اس سے بہتری آئے گی ‘ایران کے ساتھ جو کشیدگی پیدا ہوئی وہ اب بہتری کی طرف جارہی ہے ۔
آفتاب احمد خان شیرپاﺅ کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پسماندہ صوبہ ہے یہاں روزگار نہیں ‘مہمندڈیم میں مقامی لوگوں کو روزگار کے سلسلے میں زیادتی ہوئی ہے ‘ اس کے لئے ہم آواز اٹھائیں گے اور کوشش ہوگی یہا ںزیادہ سے زیادہ لوگوں کو روزگا میسر ہو۔

مزید پڑھیں:  سانحہ 9 مئی میں‌ ملوث عناصر کو کڑی سزا ملنی چاہئے، گورنر فیصل کریم کنڈی