جمرود، شدید دھند کے باعث آمدورفت میں مشکلات

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں بھی ِشدید دھند کا راج رہا۔ ذرائع کے مطابق شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ صفر رہی جس کی وجہ سے ٹریفک روانی متاثر رہی اور ٹرانسپورٹرز کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جمرود میں شدید دھند کی وجہ سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بجلی نظام بھی درہم برہم رہا، بجلی نہ ہونے سے پانی کی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان ٹرانسپورٹرز اتحاد کا آج سے پہیہ جام کا اعلان