مریم اورنگزیب چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو تہذیب کا درس دینے لگیں

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ہمارے ساتھ وزیر خارجہ رہے، انہیں کارکردگی کی بنیاد پر بات کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کونسا ایسا منصوبہ سندھ سے لا رہے ہیں جو سندھ میں انہوں نے لگایا ہو اور پنجاب میں نہ ہو۔
انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو تہذیب کا درس دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو سستی روٹی اور سستی اشیا چاہییں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام 8 فروری کو انشاء اللہ شیر کو ووٹ دیں گے، پاکستان مسلم لیگ ن کا مقابلہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ مہنگائی کے خلاف بھی ہے۔

مزید پڑھیں:  غلامی پر موت کو ترجیح دوں گا،عمران خان